وزیراعظم گیلانی نے پی آئی اے کا بزنس پلان مسترد کرتے ہوئے اسکے ازسر نو جائزے اور نئی سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد میں پی آئی اے کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی آئی اے ایک کمرشل ادارہ ہے جسے اپنے خسارے پرخود قابو پانا ہوگا جبکہ عوام کو اطمینان بخش سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات بھی ضروری ہیں۔ وزیراعظم نے بزنس پلان کوکابینہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں دوبارہ تیارکرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزنس پلان کی ری اسٹرکچرنگ کے بارے میں سیکریٹریز کمیٹی،پلان کو حتمی شکل دیں۔