لاہورہائی کورٹ نے دوست محمد کھوسہ کی جانب سے اداکارہ سپنا خان کی بازیابی کیلئے دائر درخواست کی سماعت تیس دسمبر تک ملتوی کردی۔
درخواست گذاردوست محمد کھوسہ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیارکیا ہے کہ ان کی سابق اہلیہ سپنا خان کو ان کے اہلخانہ نے اغوا کررکھا ہے لہذا عدالت اس کی بازیابی اور ملزموں کے تعین کا حکم دے۔عدالت نے درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے درخواست گذار کے وکیل کو جمعہ کے روز دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب اداکارہ سپنا خان کے اغوا کے سلسلے میں ان کے والد مثل خان نے بھی عدالت عالیہ سے رجوع کررکھا ہے۔ ہائیکورٹ میں دونوں درخواستوں کی سماعت تیس دسمبر کوہوگی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ریس کورس پولیس نے سیشن کورٹ کے حکم پرسابق وزیراعلی پنجاب دوست محمد کھوسہ اوران کے ساتھیوں کے خلاف اداکارہ سپنا کے اغوا کا مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر سیل کردی ہے،اداکارہ سپنا خان کے والد کا مؤقف ہے کہ اس ایف آئی ار کو ڈی سیل کیا جائے۔