نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔ دہشتگردی کے خطرات ابھی بھی موجود ہیں. رحمن ملک
اسلام آباد میں پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے لئے منعقدہ تقریب اورمیڈیا سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پولیس، فوج اور رینجرز کے جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جس کے باعث ملک میں امن قائم ہوا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ دہشتگردی کے خطرات ابھی بھی موجود ہیں اس لئےاسلام آباد سمیت حساس علاقوں میں پولیس ناکے قائم رہیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ناقص گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے جان لیوا حادثات میں اضافہ ہورہا ہے، ناقص سلنڈر تیار کرنے والی کمپنوں کو بند کر دیا جائےگا جبکہ اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو سی این جی اسٹیشنوں پرکام کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میڈیا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مثبت کرداراداکیا۔ وزیر داخلہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں زخمی اورمعذور ہونے والے اہلکاروں میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔