سال 2016 میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر نظر ڈالتے ہیں
آرمی پبلک سکول واقعے کے بعد پوری قوم اور سیاسی قیادت نے ملک کو دہشت گردی کو جڑسےاکھاڑنے کےعزم کااظہارکیا،،اسی عزم کے تحت پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کاآغاز کیا،،ساتھ ہی ملک بھر میں فوجی عدالتوں کاقیام عمل میں لایاگیا،،جس کے ذریعے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کاسلسلہ جاری ہے، سال دو ہزار سولہ کےدوران شمالی اورجنوبی زیرستان کو دہشت گردوں سےخالی کرایاگیا،جب کہ آپریشن خیبرون کو بھی کامیابی سے مکمل کیا گیا،،آپریشن ضرب عضب کے دوران اب تک تین ہزار چار سو دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ ان کےآٹھ سو سینتس ٹھکانوں کو تباہ کیا جاچکا ہے،،گزشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران ملک بھر میں تیرہ ہزار دو سو انٹیلی جنس آپریشن کیےگئے،جن میں ایک سو تراسی خطرناک دہشت گرد ہلاک،جب کہ اکیس ہزار ایک سو ترانوے کو گرفتار کیاگیا،سال دو ہزارسولہ کےدوران ہی آپریشن سے بے گھر ہونے والے آئی ڈی پیز کی گھروں کو واپسی کا سلسلہ شروع کیا گیا،دو ہزار سولہ کےدوران کوئٹہ اقبال پارک لاہور اور شاہ نورانی کےمزارپردہشت گردی کے واقعات ہوئےتاہم امن وامان کی صورت حال میں بڑی حد بہتری دیکھنےکو ملی ،،سیاسی رہنماوں کاکہنا ہے،کہ آپریشن ضرب عضب سے ملک سے دہشت گردی کے ناسورکوختم کرنے اور امن وامان کی بحالی میں مدد ملی ہے،،سال دو ہزار سولہ کے دوران کراچی میں بھی امن وامان کی صورت حال بہتر رہی،سیکیورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران اسلحہ کی بھاری کھیپ بھی پکڑی گئی،،رینجرزکے آپریشن سے شہرکاساٹھ فیصد امن بھی بحال ہوگیا ہے،،دفاعی ماہرین کی رائے میں اس فوجی آپریشن کے بعد پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں ستر فیصد کمی آئی ہے،،سردار حمید وقت نیوز اسلام آباد