جرمنی: کرسمس مارکیٹ کے مبینہ حملہ آور کے ساتھی کی گرفتاری
برلن ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) جرمن پولیس نے دارالحکومت کی کرسمس مارکیٹ پر حملے کے تناظر میں ایک سہولت کار کو گرفتار کرنے کا دٰعوی کیا ہے۔ دفتر استغاثہ نے بتایا کہ حراست میں لیے جانے والے شخص کی عمر 40 برس ہے اور اس کا تعلق بھی تیونس سے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مبینہ حملہ آور انیس عامری کے ٹیلیفون میں اس شخص کا نمبر موجود تھا۔ دوسری جانب پولیس نے برلن کے علاقے ٹیمپل ہوف میں مارے جانے والے چھاپوں کے دوران مختلف مکانات اور دکانوں کی تلاشی لی ہے۔ کرسمس مارکیٹ کے مبینہ حملہ آور انیس عامری کا تعلق بھی تیونس سے ہی تھا۔