سلطنت اومان دہشت گردی کے خلاف قائم اسلامی اتحاد میں شامل
مسقط ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) خلیجی ریاست سلطنت آف اومان سعودی عرب کی قیادت میں قائم دہشت گردی کے خلاف اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں شامل ہوگئی ہے۔اسلامی عسکری اتحاد کا صدر دفتر ریاض میں قائم کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر اس اتحاد میں 34 عرب اور مسلمان ملکوں نے شمولیت اختیار کی تھی سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ’واس‘ کے مطابق سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سلطنت آف اومان کے وزیر دفاع بدر بن سعید البوسعیدی کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے قائم کردہ اسلامی اتحاد میں مسقط بھی شمولیت کا اعلان کرتا ہے۔