سعودی عرب: شامی بھائیوں کے لیے ایک دن میں سوا 14 کروڑ ریال جمع
ریاض ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) سعودی عرب میں ایک دن میں شامی عوام کی امداد کے لیے 14 کروڑ31 لاکھ ریال سے زیادہ کے عطیات جمع ہوگئے ہیں۔سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شامی مہاجرین کی امداد کے لیے شہریوں سے 10 کروڑ ریال عطیات جمع کرنے کی اپیل کی تھی۔شاہ سلمان نے اس مہم کے لیے اپنی جیب سے 2 کروڑ ریال کا عطیہ دیا ہے۔ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف نے1کروڑ اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 80لاکھ ریال شامی بھائیوں کی امداد کے لیے عطیہ کیے ہیںشاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتایا ہے کہ ''صرف نقدی کی شکل میں عطیات اکٹھے کیے جارہے ہیں اور ہم دیگر اشیاء کی صورت میں امدادی سامان جمع نہیں کررہے ہیں،کیونکہ سعودی عرب اور شام کے درمیان کافی فاصلہ حائل ہے اور وہ سامان پہنچانا مشکل ہوگا۔