مصر15 کروڑ پاونڈ رشوت بٹورنے والا سرکاری افسر گرفتار
قاہرہ ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) مصری پولیس نے ایک سرکاری افسر کو حراست میں لیا ہے جس پر رشوت کے طور پر بٹوری گئی 150 ملین مصری پاو¿نڈ کے برابر رقم گھر میں چھپانے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق مصر کی ایڈمنسٹریشن کنٹرول اتھارٹی نے احمد جمال الدین محمد ابراہیم للبان نامی افسر کو حراست میں لیا ہے۔ ابراہیم للبان سپلائی اور محصولات کے شعبے کا ڈائریکٹر جنرل ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے جس پر اپنے گھر میں رشوت کی رقم چھپانے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ملزم سرکاری افسر کے قبضے سے پکڑی گئی رقوم میں 24 ملین مصری پاو¿نڈ، 40 لاکھ امریکی ڈالر، 20 لاکھ یورو اور 10 لاکھ سعودی ریال، بڑی مقدار میں سونے کے زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءشامل ہیں۔ ملزم نے کئی گاڑیوں اور جائیدادوں کی ملکیت کا بھی اعتراف کیا ہے۔ مصری پراسیکیوٹر جنرل نے سرکاری افسر کی رشوت خوری کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔