میلبورن ٹیسٹ کے چوتھے روز بھی بارش آڑے آگئی ،کھیل مقررہ وقت سےقبل ختم کردیا گیا
آسٹریلیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا چوتھا روز دو سو اٹھہتر رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کیا ،عثمان خواجہ نروس نائںٹیز کا شکار ہوگئے اور ستانوے رنز چلتے بنے
کپتان سٹیو سمتھ اور پیٹر ہینڈز کومب نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں بانوے رنز جوڑ ے ہینڈز کومپ چون رنز بناکر سہیل خان کا شکار بنے ،آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ چار سو تینتیس رنز پر گری ،نِک میڈی سن یاسرہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے اس دوران سٹیو سمتھ نے عمدہ بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے کیرئر کی سترہویں سنچری اسکور کی میتھیو ویڈ اسکور بورڈ میں نو رنز کا اضافہ کرسکے اور سہیل خان کی گیند پر پویلین لوٹے چائے کے وقفے سے تھوڑی دیر قبل بارش شروع ہوگئی جووقفے وقفے سے جاری جس کے باعث کھیل ختم کرنا پڑا ،کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا کو پاکستان پر بائس رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی