رضاکارانہ بنیاد پر واپس جانے والے مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ جرمن اخبار
برلن ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) جرمن اخبار زوڈ ڈوئچے سائٹنگ کے مطابق رواں برس جنوری سے نومبر کے دوران 55ہزار مہاجرین رضاکارانہ طور پر اپنے اپنے ملک واپس چلے گئے ہیں۔ ان میں سے بیشتر کی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو گئی تھیں یا پھر وہ ایسی درخواست دینے کے اہل نہیں رہے تھے۔ حالیہ مہینوں کے دوران جرمنی میں اس تناظر میں قوانین کو سخت بنایا گیا ہے۔ جن ملکوں کے مہاجرین واپس گئے ہیں، ان میں ایران، افغانستان، کوسوو، عراق، سربیا اور البانیہ شامل ہیں۔ اخبار زوڈ ڈوئچے سائٹنگ کے مطابق رضاکارانہ بنیاد پر جانے والے افراد کو 3ہزار یورو کی امداد بھی فراہم کی جاتی ہے۔