کوہاٹ میں پولیس نے کارروائی کرکے چار کروڑ تاوان کیلئے خاتون کو اغوا کرنیوالے اغوا کار کو گرفتار کرلیا
کوہاٹ میں سپیشل پولیس یونٹ نے کارروائی کرکے اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔ اغوا کار نے خاتون کو چار کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا کیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران اغوا کار کے تین ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا۔ دوسری جانب چارسدہ میں پولیس اور فورسز نے رحیم کور اور کس کور کے علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے چار کلاشنکوف، تین بندوقیں، تین پستول اورسینکڑوں کارتوس برآمد کئے گئے ہیں ۔گرفتار افراد سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔