حکومت اپنے مقاصد میں ناکام ہو گئی فوجی عدالتوں کا قیام سول عدالتوں کی توہین ہے:مولانا فضل الرحمان
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان میں ترمیم کی تجویز آرہی ہے، ہم قانون میں توسیع کو حکومت کی ناکامی سمجھیں گے،فوجی عدالتوں کا قیام عدالتی نظام پر عدم اعتماد کے مترادف ہے، ہمیں فوجی عدالتیں قائم کرنے کی بجائے سول ججز کو درپیش خطرات پر سوچنا چاہئیے
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم ترقی کیلئے سنجیدہ ہیں سی پیک کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہئیے، سی پیک پر غیر سنجیدہ شور و غوغا کا حصہ نہیں بنیں گے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر کرپشن سے پاک قیادت چاہئیے تو جمعیت علماءاسلام کے علاوہ عوام کے پاس کوئی اور آپشن نہیں، پیپلز پارٹی نشیب و فراز کا شکار ہے۔ ایک سوال پر مولانا نے کہا کہ انہیں حکومت کی جانب سے کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا، آصف علی زرداری کی وطن واپسی خوش آئند ہے