اسلام آباد میں مٹھائی بنانے والی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے
اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں مٹھائی بنانے والی دکان میں سلنڈر دھماکا ہوا جس میں دکان میں موجود تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، پمز ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے تمام افراد کی حالت خطرے سےباہر ہے۔ آتشزدگی سے دکان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں آتشزدگی کا یہ ایک روز میں دوسرا واقعہ ہے۔