نیلسن: نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 67 رنز سے شکست دیدی۔
نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ایک روزہ میچ میں67 رنز سے شکست دے دی۔نیل بروم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا انہوں نے 109رنز کی شاندار اننگز کھیلے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔نیلسن کرکٹ گرائونڈ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز نے مقررہ 50 اوورز میں 251 رنز کا ہدف دیا جبکہ بنگلہ دیشی کی پوری ٹیم 184 رنز پرآئوٹ ہو گئی۔نیوزی لینڈ بنگلہ دیش کے درمیان جاری 3میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے نیلسن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو مقررہ 50 اوورز میں 251 رنز کا ہی ہدف دے سکی۔نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 251 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔کیویز کی جانب سے نیل بروم نے9چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 109رنز اسکور کیے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔لوکی رونچی35 اورجیمی نیشم28سے نمایاں بیٹسمین رہے۔بنگلہ دیشی بالرز مشرافی مرتضیٰ نے 3 جبکہتسکین احمد اور شکیب الحسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔251 رنز کے جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 30 رنز کے مجموعی سکور پر تمیم اقبال 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔نیوزی لینڈ کی جارحانہ بالنگ کے نتیجہ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 184 رنز پرآئوٹ ہو گئی۔بنگلہ دیش کی جانب سے امرلخیس 59رنز،صابر رحمن 38رنز ،نورالحسن 24رنز سے نمایاں بیٹسمین رہے ۔ 251 رنز کا دفاع کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان کین ولیمسن نے 3 ،ٹم سائوتھی اورٹرینٹ بولٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔109رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے نیل بروم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔نیوزی لینڈ کو تین میچز کی ون ڈے سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل ہے۔