ایس ایچ اوز کو علاقوں میں اپنی موجودگی کے تحت پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ کےعمل کو مزید سخت بنانے کی ہدایت کردی:اے ڈی خواجہ
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے جمعتہ المبارک کے موقع پر مرکزی مساجد،امام بارگاہوں ودیگرکھلے مقامات پر انتہائی الرٹ سیکیورٹی اقدامات کویقینی بنایاجائے، نماز جمعہ کے تمام اجتماعات کے موقع پر شہریوں کے تحفظ کے لیئے تھانہ جات کی سطح پر مربوط اور مؤثراقدامات کو یقینی بنایا جائے، تمام ایس ایچ اوزعلاقوں میں اپنی موجودگی کے تحت پیٹرولنگ،اسنیپ چیکنگ،پکٹنگ کےعمل کو مزید سخت بنائیں، تمام حساس واہم تنصیبات،پبلک مقامات، سرکاری ونجی اہم عمارتوں، وغیرہ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے، داخلی وخارجی راستوں پر نگرانی وناکہ بندی کے تحت سرچنگ کے عمل کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے، بم ڈسپوزل اسکواڈ سے تمام اہم مقامات کی سوئپنگ اور کلیئرنسکو یقینی بنایا جائے، ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن و شیئرنگ کے عمل کوتھانوں کی سطح پر مزید مضبوط اور غیرمعمولی بنایا جائے، سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے کوئی بھی لاپروائی ناقابل برداشت ہوگی۔