جوتے واپس نہ کرنے پرکلبھوشن کی بیوی اوربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرنے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا: دفترخارجہ
ہفتہ واربریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ کل بھوشن سے اس کی والدہ واہلیہ کی ملاقات انسانی بنیادوں پرکرائی گئی۔ملاقات کے بعد کل بھوشن کی والدہ کے ترجمان اوراس کی ٹیم نے پاکستان کاشکریہ ادا کیا تھا،ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ملاقات کے لیے سیکیورٹی چیک ضروری تھا جس پرپہلے ہی بھارتی حکام کوآگاہ کردیا تھا۔مہمانوں کے تمام لوازمات ملاقات کے بعد واپس کیے گئےڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ اگرکوئی مسئلہ تھا توبھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو موقع پرہی اعتراض کرنا چاہیے تھا۔ پاکستانی میڈیا بھارتی میڈیا کے برعکس کسی دباومیں نہیں، ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ جوتے واپس نہ کرنے پر کلبھوشن کی بیوی اوربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرنے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے پاکستان کوایف سولہ طیارے بیچنے سے انکارنہیں کیا نہ ہی کوئی پابندی عائد کی ہے،اقوام متحدہ کے مبصرمشن کوایل اوسی اورورکنگ باونڈری پرکام کرنے دیا جائے۔