بدعنوانی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے تاہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے،وزیر اطلاعات
اطلاعات ونشریات کے وزیر فواد حسین چودھری نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے تاہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے۔ ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) ماضی میں کئی بار برسراقتدار آئیں اور انہوں نے منظم طریقے سے قومی دولت لوٹی۔ انہوں نے کہا کہ اب دونوں جماعتیں اپنی غیر قانونی سرگرمیوں کے نتائج کا سامنا کررہی ہیں۔