شام میں ایران کی موجودگی دونوں ملکوں کی مفاہمت کا نتیجہ ہے۔ روس
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ شام میں ایرانی فوجی مشیروں کی موجودگی دمشق اور تہران کے درمیان ہونے والی مفاہمت سے مربوط ہے۔ماریا زاخارووا نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شام میں ایران کی موجودگی کے بارے میںاسرائیلی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے حالیہ دعوے کا ذکر کیا اور کہا کہ شام میں ایران کے فوجی مشیر موجود ہیں اور کسی بھی ملک میں اس طرح کی موجودگی کا فیصلہ میزبان ملک کی حکومت ہی کرتی ہے۔ماریا زاخارووا نے شام کے سلسلے میں آستانہ امن کے عمل کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران، روس اور ترکی، آستانہ امن مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔