97 فیصد سعودی صنعتی ادارے پانی خریدنے پر مجبور
سعودی عرب کے 97فیصد اقتصادی صنعتی ادارے پانی خریدتے ہیں۔یہ اطلاع 2017ء کے دوران صنعتی اقتصادی ماحول کے حوالے سے کیے گئے جائزے میں بتائی گئی ہے۔ جائزہ نگاروں کا کہنا ہے کہ97 فیصد صنعتی ادارو ں نے آبی ضروریات پانی خرید کر پوری کیں۔انہوں نے 2017ء کے دوران 978 ملین مکعب میٹر پانی خریدا۔ اقتصادی صنعتی اداروں کا فضلہ 2017ء کے دوران 20.2 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا۔