مقبوضہ کشمیر: بھارتی دہشت گردی جاری ، مزید چارکشمیری نوجوان شہید کر دیئے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں مزید چارکشمیری نوجوان شہید کر دیے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے راجپورہ میں ہانجن پائیں کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔دریںاثنا نوجوانوں کی شہادت پر علاقے میں زبردست مظاہرے شروع ہو گئے ۔ بھارتی فورسز اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ چلائے اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے بعد فورسز اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ قابض فورسز اہلکاروں کے ہاتھوں متعدد مظاہرین کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔