صوبوں کو حقوق دینے میں نقصان نہیں فائدہ ہے: آصف زرداری
کشمور:سابق صد رآصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ذوالفقاربھٹو اور بے نظیر نہیں ہوتے تو جو آج مقبوضہ کشمیر میں ہورہا ہے وہ ہمارے ساتھ ہورہا ہوتا، میں نے پاکستان کے لیے کام کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کشمور میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ، ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کیا گیا لیکن بے نظیر کا راستہ نہیں روک سکے، میں نے پانچ سال حکومت کرکے دکھائی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ میں نے پاکستان کے لیے کام کیے ،صوبوں کے اتفاق رائے سے بجٹ تقسیم کیے، صوبوں کو حق دوگے توا س سے نقصان نہیں فائدہ ہے۔ آٓصف زرداری کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں 5 پل تعمیر کر چکے ہیں چھٹا بھی بنا کر دیں گے ، انشاء ایک دن آئےگا کہ سندھ اپنی گیس کمپنی بنائے گااور گیس نکالے گا۔ ہم زردارہیں اپنےحال میں خوش رہتےہیں،نواز ش کہ عوام نےہمیشہ پارٹی کو سپورٹ اورو ووٹ دیا۔وزیر اعلیٰ کو2 اور مجھے3 اسٹنٹ لگےہیں، ہمیں دردِدل کاہمیں پتہ ہے۔