بلوچستان کی سیکیورٹی پاک فوج کی اولین ترجیح ہے: آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سیکیورٹی پاک فوج کی اولین ترجیح ہے اور پاکستان کی خوشحالی صوبے کے امن واستحکام اور خوشحالی سے جڑی ہے پاک افغان سرحد پر با ڈ کی تنصیب اور پاک ایران سرحد پر بڑھتے ہوئے سیکورٹی رابطے سے سیکورٹی صورتحال مزید بہتر ہوگی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف ہفتہ کو وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے گفتگو کررہے تھے جنھوں نے ان سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران صوبے کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان نے صوبے میں خوشحال بلوچستان پروگرام میں شامل سماجی اقتصادی ترقیاتی منصوبوں پر عمدرآمدکو یقینی بنانے سے متعلق پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاکہ بلوچستان میں سیکورٹی صورتحال کو قائم رکھنا پاک فوج کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کے ساتھ وابستہ ہے،اور پاک افغان سرحد پر باڈ کی تنصیب اور پاک ایران سرحد پر بڑھتے ہوئے سیکورٹی رابطہ سے سیکورٹی صورتحال مزید بہتر ہوجائے گی.