ڈی جی نیب لاہورکی جعلی ڈگری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی جعلی ڈگری کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔سپریم کورٹ میں ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی جعلی ڈگری کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر دی گئی ہے۔ عدالت نے ڈی جی نیب لاہور کو نوٹس جاری کر دیا۔ چیئرمین نیب،پراسیکیوٹر جنرل نیب اور اٹارنی جنرل کو بھی نوٹسز جاری کیے گیے ہیں ۔۔جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ بدھ کو سماعت کرے گا