گوشت کی قلت پرقابو پانے کیلئےجنگلی بیل کی افزائش نسل کامنصوبہ شروع
گلگت بلتستان حکومت علاقے میں گوشت کی قلت پر قابو پانے کےلئے جنگلی بیل کی افزائش نسل کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس سلسلے میں گلگت میں ایک بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے گورنر راجہ جلال حسین مقپون نے کہا کہ علاقے کے بلند مقامات اور سرسبز پہاڑی چوٹیاں جنگلی بیل کی افزائش کےلئے انتہائی موزوں ہیں