پاکستان عمرہ ادائیگی میں سر فہرست
پاکستان ان ملکوں میں سرفہرست آگیا ہے جہاں سے اس سال اکتیس اگست سے شروع ہونےوالے عمرہ سیزن کے بعد سب سے زیادہ شہری عمرے کی ادائیگی کےلئےحجاز مقدس گئے۔سعودی عرب کی طرف سے جاری کئے گئے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اس عرصے کے دوران تقریباً پانچ لاکھ پاکستانیوں نے عمرہ ادا کیا۔پاکستان کی مذہبی امور کی وزارت کے ترجمان عمران صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان سے عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافے کی ایک وجہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط ہونا ہے۔ انہوں نےکہا کہ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دونوں ملکوں کو قریب لے آئے ہیں۔