امریکہ کیساتھ تجارتی تنازعات کو فعال انداز میں نمٹارہے ہیں:چین
چین نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ تجارتی تنازعات کو فعال انداز میں نمٹارہا ہے اوردونوں ملک تجارتی معاہدے پر دستخطوں کے لئے ایک دوسرے سے قریبی رابطے میں ہیں۔چین کی وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا کہ وزارت نے مرکزی حکومت کے فیصلوں پر عملدرآمد اور ملک کے مفادات کا بھرپور انداز میں تحفظ کیا ہے۔