سال 2020 بھی ختم، فیصل آباد میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا
سال 2020بھی ختم ہوگیا لیکن فیصل آباد میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا،فیصل آباد کی پرانی سبزی منڈی کی جگہ پر قائم غیر قانونی گھروں کو مسمار کر کے اس جگہ پر انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کا سال 2017میں اعلان کیا گیا تھا، مگر سابقہ حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی یہ منصوبہ بھی ملبے کے ڈھیروں تلے دب گیا،نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق تین سال گزرنے کے بعد بھی یونیورسٹی کا قیام تو عمل میں نہ لایا جاسکا، البتہ یونیورسٹی کیلئے مختص کی گئی جگہ پر ٹرانسپورٹرز مافیا نے گاڑیاں کھڑی کر کے قبضہ جما رکھا ہے، معاملے پر ممبر صوبائی اسمبلی لطیف نذر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے قیام کو عملی صورت دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے،سال 2020بھی ختم ہوگیا مگر حکومتی دعوں اور وعدوں کو اس سال بھی عملی جامہ نہ پہنایا گیا جبکہ یونیورسٹی قائم نہ ہونے سے مختص کی گئی جگہ پر پڑے ملبے کے ڈھیر علاقہ مکینوں کیلئے اذیت کا باعث بنے ہوئے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی عدم توجہی کے باعث یونیورسٹی تو قائم نہ ہوئی، البتہ گھر مسمار کرنے سے سینکڑوں افراد چھت سے ضرور محروم ہوگئے ہیں۔