بجلی کی قیمتوں میں 18پیسے اضافے کے حوالے سے وزارت کے ترجمان کا بیان جاری

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وزارت بجلی کی اہم وضاحت سامنے آگئی، بجلی کی قیمتوں میں 18پیسے اضافے کے حوالے سے وزارت کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اعلان کردہ اضافے سے بجلی صارفین کی موجودہ ٹیرف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،ترجمان کے مطابق نافذ العمل ٹیرف کی میعاد ختم ہونے پر یاد دہانی نوٹ جاری کیا گیا ہے، تمام سلیب کے لیے بجلی کی موجودہ فی یونٹ قیمت برقرار رہے گی،واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے بجلی کی قیمت میں اٹھارہ پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے بعد بجلی کا اوسط ٹیرف 13 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 13 روپے 53 پیسے فی یونٹ ہو گیا۔