چیئرمین سینیٹ کی دعوت پر افریقی پارلیمان کے 12 رکنی وفد کی پاکستان آمد

افریقی پارلیمان کے 12 رکنی وفد کی پاکستان آمد، وفد اپنے دورے میں صدر مملکت ، وزیر اعظم عمران خان ، آرمی چیف ، چیئرمین سینیٹ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں کرے گا، تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی دعوت پر افریقی یونین کے قائم مقام چیئرمین اور جبوتی نیشنل پارلیمنٹ کے صدر محمد علی حاومید اپنے بارہ روکنی وفد کے ہمراہ منگل کو پاکستان پہنچ گئے، چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے پارلیمان کے مابین تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ پارلیمانی روابط کے ذریعے تجارتی تعلقات مربوط بنانے میں مدد ملے گی،پاکستان کے دورے پر آئے12رکنی افریقی پارلمانی وفد کا ایئر پورٹ پر سینیٹر مہمان داری مرزا محمد آفریدی نے استقبال کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ۔ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور افریقی پارلیمان کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے ، اپنی نوعیت کے منفرد دورے پر آنے والے وفد کو دلی طور پر خوش آمدید کہتے ہیں، توقع ہے کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں مزید اضافہ ہو گا، واضح رہے کہ پاکستان کے دورے پر آنے والا افریقی پارلیمانی وفد اہم ملاقاتوں کے علاوہ پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کرے گا، وفدکی چیئرمین سینیٹ، صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، وزیر خارجہ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور آرمی چیف، آزاد جموں کشمیر کے صدراور نیوی کے چیف سے اہم ملاقاتیں شیڈول کا حصہ ہیں،چیئرمین سینیٹ نے افریقی پارلیمانی وفد کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے پارلیمان کے مابین تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ پارلیمانی روابط کے ذریعے تجارتی تعلقات مربوط بنانے میں مدد ملے گی۔