اسلام آباد ہائیکورٹ : زمینیں خالی کرانے کاآپریشن روکنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سی ڈی اے کی جانب سے گاﺅں بھیکہ سیداں میں زمینیں خالی کرانے کاآپریشن روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔ رضیہ بی بی نے عدالت سے استدعا کی کہ سی ڈی اے نے زمین اور گھر ہم سے لے کرمعاوضہ ادا نہیں کیا ۔سی ڈی اے نے آبائی گھر گرانے کے لیے آج تک کی مہلت دی۔ عدالت نے فوری آپریشن سے روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سالوں سے معاوضہ ادا نہیں ہواآج آخری روز حکم امتناع کیسے دے دیں؟عدالت نے گاوں بھیکہ سیداں کیس میں سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم جنوری تک جواب طلب کر لیا ۔