پاکستان:برطانیہ سے آئے 3 افراد میں نئے کورونا وائرس کی تصدیق

پاکستان میں کورونا کی نئی قسم سامنے آ گئی، برطانیہ سے آنے والے 3 افراد میں نئے کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے برطانیہ سے واپس آنے والے 12 افراد کے ٹیسٹ کیے تھے اور 12 میں 6 مریضوں کا کووڈ ٹیسٹ پازیٹو آیا،جینو ٹائپنگ سے پتہ چلا کہ 3 مریضوں میں نیا مہلک وائرس موجود ہے،مریضوں میں پایا جانے والا وائرس برطانیہ میں پائے جانے والے وائرس سے 95 فیصد مماثلت رکھتا ہے،سیمپلز کو جینو ٹائپنگ کے دوسرے مرحلے سے گزارا جائے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ نئے وائرس میں مبتلا مریضوں کے رشتے داروں اورملنے والوں کے ٹیسٹ بھی جاری ہیں جبکہ مریضوں کے رشتہ داروں اور ملنے والوں کو قرنطینہ کردیا گیا۔