نیب نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا
قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو احسن اقبال کے گھر سے گرفتار کرلیا، ترجمان نیب نے خواجہ آصف کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے اجلاس کے بعد احسن اقبال کے گھر ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ہونا تھا، وہ احسن اقبال کے گھر ن لیگ کے اجلاس میں شرکت کے لیے موجود تھے۔ترجمان نیب کے مطابق خواجہ آصف 26 کروڑ مالیت کے اثاثوں کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے ، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔