محکمہ خزانہ پنجاب نے راوی ریور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو 5ارب روپے جاری کر دئیے

لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ خزانہ پنجاب نے راوی ریور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو 5ارب روپے جاری کر دئیے۔ بتایا گیا ہے کہ اتھارٹی کو مذکورہ رقم قرض کی مد میں جاری کی گئی ہے جس سے زمین کی خریداری کی جائے گی۔ محکمہ خزانہ نے 5ارب روپے اتھارٹی کے اکاﺅنٹ میں منتقل کر دئیے ہیں۔