ایف بی آر ملک میں منی لانڈرنگ اور تخریبی فنانسنگ روکنے کیلئے 5شعبہ جات کی مانیٹرنگ کرےگا
لاہور (کامرس رپورٹر)ایف بی آر ملک میں منی لانڈرنگ اور تخریبی فنانسنگ روکنے کیلئے 5شعبہ جات کی مانیٹرنگ کرےگا ۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق نایاب پتھروں و دھاتوں کالین دین کرنے والوں ,جیولرز,اکاونٹنٹس ,لاءفرمز اور ریئل اسٹیٹ کے شعبہ کی مانیٹرنگ شروع کر دی ہے. اب ان شعبوں سے متعلق افراد کی جانب سے ایف بی آر 20 لاکھ روپے سے زائد کی کیش ٹرانزیکشن پرمانیٹرنگ کرئے گا اورمتعلقہ شعبہ جات 20لاکھ سے زائد کی نقد ادائیگی کی رپورٹ ایف بی آر کو جمع کروانے کے پابند ہونگے ۔ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ منی لانڈرنگ اور تخریبی فنانسنگ کی سرگرمیاں پراپرٹی کی فروخت کے ذریعے وسیع پیمانے پر رپورٹ ہورہی تھیں۔