امریکہ: مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست کولاراڈو کے شہر ڈینور میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی، واقعہ میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک سپر مارکیٹ میں فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے لوگوں پر فائرنگ کر دی۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر امریکی ریاست مشی گن میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے تھے۔فائرنگ کا واقعہ مشی گن ہائی اسکول میں پیش آیا، مرنے والوں میں 14اور 17 سال لڑکیاں اور 16 سال کا لڑکا شامل تھے۔