وجیہہ سواتی قتل کیس: ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں3 دن کی توسیع

راولپنڈی کی عدالت نے امریکی شہری وجیہہ سواتی کے اغوا وقتل کیس کے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کر دی۔ پولیس نے وجہیہ سواتی اغوا وقتل کیس کے ملزمان کو مزید جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سول جج طارق خان کی عدالت پیش کیا۔پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے آلہ قتل اور لاش لکی مروت منتقل کرنے والی گاڑی برآمد کرنی ہے۔ عدالت نے ملزمان رضوان حبیب، حریت اللہ اور سلطان خان کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کر دی۔ پولیس ملزمان کو سخت سکیورٹی میں لے کر واپس تھانہ سول لائنز روانہ ہوگئی۔