امریکی صدر کا افریقی ممالک پر عائد سفری پابندیاں ہٹانے کا باضابطہ اعلان

امریکی صدر جوبائیڈن نے افریقی ممالک پر عائد سفری پابندیاں ہٹانے کا باضابطہ اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدرجوبائیڈن نے اعلان کیا کہ 8 افریقی ممالک پر لگائی گئیں سفری پابندیاں 31 دسمبر کو رات 12 بجے ہٹادی جائیں گی۔امریکا نے جنوبی افریقا کے کئی ممالک پر عائد سفری پابندیاں ہٹا دیں۔ ان کاکہنا تھا کہ عوام کی صحت کے تحفظ کیلئے عائد سفری پابندیوں میں توسیع کی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاوس کی جانب سے افریقی ممالک پر عائد سفری پابندیاں ہٹا ئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب امریکی صدر نے باضابطہ طور پر اس کی تصدیق کردی۔یاد رہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ سامنے آنے کے بعد امریکا نے جنوبی افریقا، بوتسوانا، زمبابوے، نمیبیا، لیسوتھو، ایسواٹینی، موزمبیق اورملاوی پرسفری پابندیاں عائد کی تھیں۔