لیبارٹری کی غلطی،کورونامریضوں غیر معمولی اضافہ

آسٹریلیا میں لیبارٹری کی غلطی سے سو کے قریب کورونا کے مریضوں کوصحت مند قراردے دیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں ایک لیبارٹری نے 886 کورونا کے مریضوں کی غلط ٹیسٹ رپورٹ جاری کرتے ہوئے انہیں کورونا سے محفوظ قراردے دیا۔لیبارٹری کے منتظمین کے مطابق کرسمس پر غیرمعمولی تعداد میں کورونا کی ٹیسٹنگ اورڈیٹا پروسسنگ میں غلطی کی وجہ سے کورونا مریضوں کی غلط رپورٹس جاری ہوئیں۔کچھ روز قبل اسی لیب نے 400 ایسی رپورٹس جاری کی تھیں جن میں صحت مند افراد کوکورونا کا مریض بتایا گیا تھا، لیب نے اس غلطی پرمعافی مانگ لی تھی۔لیب حکام کا کہنا ہے کہ کام کے غیرمعمولی دباؤ کی وجہ سے کورونا کے ٹیسٹ کے نظام کوآٹومیٹک سے مینول پرمنتقل کیا جارہا ہے۔انکا کہنا تھا لیکن ایک چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے ٹیسٹ کے غلط نتائج جاری کر دیے گئے۔کورونا ٹیسٹ کروانے والے ایک مقامی رہائشی کا کہنا تھا کہ میں اپنی فیملئ کے بارے میں فکر مند ہوں، اگر میرا ٹیسٹ مثبت آیا تو میرے گھر والے میری وجہ سے متاثر ہوں گے۔حکام کا کہنا تھا کہ اس غلطی کی وجہ سے حکومت کویڈ پابندی کر رہی ہے، یاد رہے کہ آسٹریلیا میں پابندی حتم کر دی گئی تھی۔اس کے علاوہ جنوبی آسٹریلیا میں پولیس نے ایک 19 سالہ نوجوان پر قرنطینہ کر نظر انداز کرنے کی وجہ سے فرد جرم عائد کی تھی۔