اسلام آباد میں جرائم 200 فیصد بڑھ گئے

امن و امان کی صورتحال کے لحاظ سے دو ہزار اکیس اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بھاری رہا، اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں 200 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ دو ہزار بیس میں ایک سو بتیس اور دوہزار اکیس میں ایک سو پچاس مردو خواتین کو قتل کیا گیا، دو ہزار بیس میں اقدام قتل کے ایک سو ننانوے واقعات رونما ہوئے، دوہزار بیس میں یہ تعداد دو سو تیس تک جاپہنچی۔ دو ہزار اکیس میں چار سو افراد زخمی ہوئے ، اغوا برائے تاوان کی چار وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جبکہ اس سال ڈکیتی اور رابری کی 2174 وارداتیں اورچوری اور نقب زنی کے پانچ سو واقعات رپورٹ ہوئے۔ دو ہزرار بیس میں گاڑی چوری کے چار سو اڑتیس واقعات رپورٹ ہوئے ، جبکہ دوہزار اکیس میں یہ تعداد آٹھ سو تک پہنچ گئی۔