شاداب خان اور حارث روف بگ بیش میں ان ایکشن

قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور قومی فاسٹ بالر حارث روف آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں ان ایکشن آگئے۔ شاداب خان برسبن ہیٹ کیخلاف سڈنی سکسرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔ شاداب خان میچ کے بعد بائیو سیکیور ببل میں رہیں گے۔ بگ بیش پروٹوکولز کے تحت شاداب خان اگلے چند روز اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے نہیں مل سکیں گے۔ شاداب خان کو سات روز کے قرنطینہ کی مدت پوری کرنی ہے۔