خیبرپختونخوا میں نافذ کیا جانے والا بلدیاتی نظام اختیارات کے بغیر ہے: احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں نافذ کیا جانے والا بلدیاتی نظام اختیارات کے بغیر ہے۔نارووال میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوام کی اصل خدمت بلدیاتی ادارے ہی کرتے ہیں، بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنا پاکستان کے آئین کو مضبوط کرنا ہے جس سے پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو گی۔احسن اقبال نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی بحالی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر 7 ماہ تک عمل نہ ہوا، سپریم کورٹ کے بار بار نوٹس پر بلدیاتی ادارے بحال ہوئے، بلدیاتی نمائندے عوام سے وعدے کرکے منتخب ہوئے تھے۔