نواز شریف نے آنا ہے تو آئے، نہ بھی آیا تو کوئی فرق نہیں پڑتا: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے نواز شریف نے آنا ہے تو آئے اور نہ بھی آیا تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ سال بلدیاتی انتخابات کا ہے۔ سیاستی تابوت کو کندھا دینے کے لئے چوتھا پایا جہاں سے مرضی منگوا لیں۔ نوازشریف کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑیگا۔ اپنی دھرتی کے علاج کے بجائے کہیں اور علاج کرائے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا ہر پارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ اسکے سر پر ہاتھ رکھے۔ اسٹیبلشمنٹ کا فیصلہ ہے صرف منتخب حکومت کے ساتھ ہو گی۔ منی بجٹ پر کوئی قیامت نہیں آئے گی۔ اسمبلی سے پاس ہو جائے گا۔ شیخ رشید نے کہا عمران خان کا ایجنڈا غربت میں کمی ہے۔ انکی قیادت میں اگلا بھی الیکشن لڑیں گے۔ عمران خان کی قیادت میں کام جاری رکھیں گے، کچھ نہیں ہونے والا۔ عمران خان ڈنک کی چوٹ پر 5 سال پورے کرینگے۔ پی ٹی آئی کے ہر حال میں اتحادی ہیں۔ اب فضل الرحمن نہیں کہیں گے میں الیکشن نہیں لڑونگا۔