سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ہوشیار: مقدمہ درج ہو گا

کراچی: سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ہوشیار ہو جائیں۔ شہر قائد کی پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کے لیے عوام الناس سے مدد طلب کر لی ہے۔ہم نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کے لیے شہریوں سے مدد طلب کر لی ہے۔کراچی پولیس ترجمان کے مطابق ہوائی فائرنگ کی شکایات موصول ہونے پر بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔