خیبرپختونخوا نے ناردرن کو ہرا کر قائداعظم ٹرافی جیت لی

خیبرپختونخوا نے فائنل میچ میں ناردرن کو 169 رنز سے ہرا کر قائداعظم ٹرافی جیت لی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔خیبرپختونخوا نے اپنی پہلی اننگز میں کپتان افتخار احمد کی شاندار سنچری اور کامران غلام کے 72 رنز کی مدد سے 374 رنز بنائے۔
ناردرن کی جانب سے مبصر خان نے چار، وقاص نے تین جب کہ محمد نواز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں ناردرن نے اپنی پہلی اننگز کا جارحانہ آغاز کیا، سلامی بیٹرز محمد ہریرا نے 51 اور حیدر علی 81 رنز کی اننگز کھیلی۔اوپنرز کے آوٹ ہونے کے بعد ناردرن کا کوئی بھی بیٹر بڑی باری لینے میں ناکام رہا اور اس طرح ناردرن کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 256 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔