انٹر بینک میں ڈالرمزید 13پیسے مہنگا
ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان رہا ۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق جمعرات کے روزڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 226 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ ادھر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 129 پوائنٹس کے اضافے سے 39408 پر آ گیا۔