شہباز شریف کے ہتک عزت کا دعوی، عمران خان کا دفاع کاحق ختم کرنے کے خلاف اپیل خارج
سپریم کورٹ نے شہبازشریف کے ہتک عزت دعوے میں عمران خان کادفاع کاحق ختم کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی ۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے 3 رکنی بینچ میں سے دو ججوں نے عمران خان کی اپیل خارج کردی۔ سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ شہبازشریف نے عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔ عمران خان نے شہباز شریف پر پانامہ کے معاملے پر رشوت کی آفر کا الزام لگایاتھا۔ دوران سماعت شہباز شریف کے وکیل مصطفی رمدے نے دلائل مکمل کیے۔ عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے جوابی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 23 تاریخوں میں سے 10 ہماری طرف سے تھیں 7 مخالف فریق نے لیں۔ اس پر جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ یہ ہی لکھ کردے دیتے کہ سوال متعلقہ نہیں ہیں۔ بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ ہم نے یہی کیا تھا کہ سوال متعلقہ نہیں ہیں۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ آپ نے ایسا نہیں کیا۔