نیوزی لینڈکے خلاف ممکنہ اسکواڈ کا اعلان؛ بابر اعظم عبوری سلیکشن کمیٹی سے ناراض
پی سی بی کی عبوری سلیکشن کمیٹی کی جانب سے بتائے بغیر نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کے اعلان پر بابر اعظم ناراض ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری سلیکشن کمیٹی نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کے ممکنہ 22 کھلاڑیوں کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور کپتان بابر اعظم پہلے تو اسکواڈ کا اعلان سن کر حیران رہ گئے اس کے بعد بابر اعظم نے عبوری سلیکشن کمیٹی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔