عمران خان سنجیدہ ہیں تو اسمبلیاں توڑیں, پارلیمنٹ عمران خان کی خواہش پر نہیں آئین اور قانون کے مطابق چلے گی: وزیرمملکت فیصل کریم کنڈی
وزیر مملکت برائے تخیف غربت و سماجی بہبود فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ٹیکنو کریٹ حکومت کے حوالے سے عمران خان روزانہ نیا خواب دیکھتے ہیں،پارلیمنٹ عمران خان کی خواہش پر نہیں آئین اور قانون کے مطابق چلے گی،عمران خان سنجیدہ ہیں تو پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں توڑیں،سیلاب متاثرین آ ج بھی عمران خان کے 15ارب کے منتظر ہیں،98فیصدسیلاب متاثرین تک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم پہنچائی جا چکی ہے،عمران خان کے دور میں8 سے9 لاکھ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈبند کردیئے گئے تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یہاںپیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ میں پارٹیرہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد جاوید جان،بیرسٹر عامر،ذیشان شامی،ڈاکٹر شائستہ جان،چودھری سجاد نذیر اور رانا خالد بھی موجود تھے۔وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان نے کہاں سے سن لیا ہے کہ دو سال کیلئے ٹیکنوکریٹ کی حکومت آ رہی ہے،کبھی کہتے ہیں مارچ اپریل میں الیکشن نظر آرہے ہیں اور کبھی کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت ڈیڑھ دوماہ میں ختم ہوجائے گی،عمران خان ایک بیانیہ دیں تاکہ اس پر ڈبیٹ کیا جاسکے، پی ٹی آئی والے پارلیمنٹ میں آئیں اور اپنے مطالبات پیش کریں کیونکہ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلیاستعفے دینا چاہتے ہیں تو دے دیں حکومت ان کے حلقوں میں الیکشن کروانے کے تیار ہے، استعفے منظور کرنی کا ایک طریقہ کار ہے، جس کے تحت ان کے استعفے منظور کیئے جائیں گے۔۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سنجیدہ ہیں تو پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں توڑیں لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے کیونکہ ایسا کرنے سے ان کا پروٹوکول ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہپنجاب میں پی ٹی آ ئی کی اتحادی حکومت کے چار برس مکمل ہو چکے ہیں مگر سموگ سے لاہورکا ماحول آلودہ ہے، صوبے میں لا اینڈ آ ڈر کی صورتحال ابتر ہے۔فیصل کریمکنڈی کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی،فوا د چوہدری اور اسد عمر چودھریوں کے دربار میں منتیں کر ر ہیہیں، پرویز الہی کے پاس ممبرز کی تعداد پوری نہیں ہے اس وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لے رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ خواہشات پر کوئی پابندی نہیں ،اگر دس سیٹوں والا وزیر اعلی بن سکتا ہے تو 7سیٹوں والا کیوں نہیں تاہم میرٹ پر ن لیگ کا حق بنتا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستانی معیشت کے بہت مشکل حالات ہے جسے ٹھیک کرنے کی سر توڑ کوشش کر ر ہے ہیں، پاکستان کی خراب معیشت ہمیں ورثے میں ملی ہے، عمران خان نے اپنے دور میں ملکی معیشت پر توجہ دینے کی بجائے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ 2008اور آج کے کے پی میں امن و امان کی صورتحال میں بہت فرق ہے،9 برس کے بعد صوبے کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے،صوبے کا وزیر اعلی ناقص امن کے باعث اپنے گھر نہیں جا سکتا کیونکہ خیبر پختونخواہ کی آدھی سے زیادہ پولیس پی ٹی آئی والوں کیساتھ پھر رہی ہے۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان نے صرف لوگوں کی پگڑیاں اچھالی ہیں، وہ ملک کے قانون اور آ ئین کو اپنی مرضی کے مطابق چلانا چاہتے ہیں جو کسیصورت ممکن نہیں، پی ٹی آئی کی خواہش ہے کہ صوبہ خیبر پی کے میں گورنر راج آ جائے۔ایک اور سوال کے جواب میں اٰنہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں چین،امریکہ اور دیگر ممالک کیساتھ تعلقات خراب کئے،انکی خواہش تھی کہ سنجیاں ہو جان گلیاں تے وچ مرزا یار پھرے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں غریبوں کو دیئے گئے لاکھوں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈز بند کردیئے گئے تھے ان میں اکثریتی بند کارڈز کو کھولنے کیلئے جارہے ہیں،فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب میں 139بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر موجود ہیں جبکہ متعدد تحصیلوں میںمزید نئے سینٹرز کھولے جارہے ہیں جہاں پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریبوں کی امداد کیلئے ان کی رجسٹریشن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام خواجہ سرا کو بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جارہاہے پہلے وہ اپنا شناختی کارڈ بنوائیں گے پھر ان کو اس پروگرام میں رجسٹرڈ کیا جائے گااور اپنا بینیفشری بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم15جنوری سے ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کاسروے کررہے ہیں جن میں صوبہ بلوچستان ،سندھ کے 22اضلاع ،پنجاب کے 3اضلاع اور کے پی کے کے 4اضلاع شامل …