پنجاب سپورٹس فیسٹول دوہزار بارہ رنگارنگ تقریبات کے ساتھ شروع ہوگیا۔ ہندوستان کو کھیل کے ہر میدان میں شکست دیں گے۔ شہبازشریف
مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب سپورٹس فیسٹول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر رنگارنگ سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا اور فضا میں کبوتر اور رنگ برنگے غبارے بھی چھوڑے گئے۔ تقریب میں سینیٹر پرویزرشید اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت شائقین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ سپورٹس فیسٹول کی مشعل اولمپیئن منظورجونیئر، کرکٹر توفیق عمر، شبانہ اختر اور کفایت اللہ نے روشن کی۔ اس سپورٹس فیسٹول میں صوبہ بھر سے چھ ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جو مختلف کھیلوں میں اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرینگے۔افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ہم کھیل کے میدان میں ہیرو پیدا کر کے کرکٹ، ہاکی، کبڈی اور دیگر کھیلوں میں بھارت کو شکست دیں گے اور اس ضمن میں حکومت پنجاب تمام وسائل کھلاڑیوں کے قدموںمیں نچھاور کر ے گی۔