کراچی کے اورنگی ٹاؤن میں واقع کورین ہسپتال کےعملے کے دو ارکان کواغوا کرلیا گیا ۔
پولیس حکام کے مطابق مسحیحی برادری سے تعلق رکھنے والے دونوں ارکان اندریاج عرف جاوید اور ڈیزک عرف ریمنڈ ڈرائیور کے ہمراہ قریبی چرچ میں عبادت کے لئے جارہے تھے کہ ایک گاڑی پر سوار مسلح افراد نے انہیں روکا اور اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے، تاحال ملزموں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔